دین اسلام
ڈاؤن لوڈ سینٹر
صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بسم اللہ الر حمٰن الرحیم

اللہ تعالیٰ پر ایمان

صحابہ کرامؓ صحیح معنوں میں


اللہ پر ایمان لائے تھے

۔(آل عمران – ۱۱۰)۔


ایمان اُن کے نزدیک بہت محبوب تھا، اُن کے قلوب ایمان سے مزیّن اور منوّر تھے

۔(حجرات – ۷)۔


ایمان بالکتاب

صحابہ کرامؓ حقیقی معنوں میں


اُس شریعت پر ایمان لائے تھے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولؐ پر نازل فرمائی تھی

۔(بقرہ – ۲۸۵)۔


اطاعت

صحابۂ کرامؓ، اللہ اور رسولؐ کی اطاعت میں سرشار تھے، ان کا تو یہ قول تھا،


ہم نے سُنا اور ہم نے اطاعت کی

۔(بقرہ – ۲۸۵)۔


خطرات کے موقع پر بھی اُن کے ایمان اور اطاعت میں فرق نہیں آتا تھا۔

بلکہ ایمان اور جذبۂ اطاعت میں اور زیادتی ہوجایا کرتی تھی

۔(احزاب – ۲۲)۔


جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بات کا حکم دیتے تو فورًا اس حکم کو بجالا نے کیلئے سبقت کرتے۔

۔(صحیح بخاری کتاب الشروط فی الجہاد عن مسورؓ)۔


فکر آخرت اور بخشش کیلئے دُعاء

بخشش کے طلبگار رہا کرتے تھے، اِس طرح دُعائیں کرتے تھے،


اے ہمارے ربّ ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں، تیری ہی طرف(ہمیں) لوٹ کر آناہے

۔(بقرہ – ۲۸۵)۔


آپس میں ایک دوسرے سے محبت

صحابہ کرامؓ آپس میں ایک دوسرے سے،


ایسی محبت کرتے تھے جیسی محبت حقیقی بھائیوں میں ہوتی تھی

۔(آل عمران – ۱۰۳)۔

ایک دوسرے کے ساتھ رحم و کرم کا برتاؤ کرتے تھے

۔(فتح – ۲۹)۔


امربالمعروف ونہی عن المنکر

صحابہ کرامؓ لوگوں کو،


اچھی بات کا حکم دیتے اور بُری باتوں سے روکتے تھے

۔(آل عمران – ۱۱۰)۔


خطرات میں استقامت اور توکّل علی اللہ

خوف اور خطرہ کے موقع پر گھبراتے نہیں تھے۔


بلکہ ایسے موقع پر اُن کا ایمان اور زیادہ ہوجاتا تھا اور وہ اس طرح کہتے تھے ہمارے لئے اللہ کافی ہے اور وہی اچھّا کارساز ہے

۔(آل عمران – ۱۷۳)۔



ایسے موقع پر وہ یہ بھی کہتے’’یہ تو وہی چیز ہے جس کا اللہ اور اس کے رسولؐ نے وعدہ کیا تھا اور اللہ اور اُسکے رسولؐ نے سچ کہا تھا‘‘

۔(احزآب – ۲۳)۔

گویا وہ خطرات سے مقابلہ کرنے کیلئے ہی ایمان لائے تھے۔

صحابہ کرامؓ وہ کام کرتے تھے جن سے اللہ کی رضاء حاصل ہو

۔(آل عمران – ۱۷۴)۔

وہ ہمہ اوقات اللہ کی رضاء کے متلاشی رہاکرتےتھے(اسی لئے)کفر و فسق اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے اُنہیں سخت نفرت تھی

۔(حجرات – ۷)۔

اُسوۂ صحابہؓ

مزید اور معلومات حاصل کرنے کے لئے ڈاؤن لوڈ کریں تاریخ الاسلام و المسلمین


Download Index  |  Part 1  |  Part 2  |  Part 3  |